نگہت بٹ سینئر اداکارہ انتقال کرگئیں

مرحومہ ٹی وی اور اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتی رہیں، تین دہائیوں تک فلم، وہ وارث اور مرزا اینڈ سنز سمیت کئی ڈراموں میں اپنی لازوال اداکاری سے آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ نگہت بٹ شوگر، بلڈ پریشر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور آخری ایام میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں، گھر کا کرایہ بھی معاشی تنگ دستی کے باعث ادا نہیں کر پائی تھیں جس پر حکومت کی توجہ دلائی گئی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ اداکارہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن ای بلاک میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اداکارہ نگہت بٹ کے انتقال پر افسوس اور مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔