حکومت بنیادی ضرورت کی غذائی اشیا کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات کاا علان جلد کرے گی، وزیراعظم

 آج ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں تنخواہ دار طبقے سمیت عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ حکومتی اداروں نے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات تلاش کرنے کےلئے تحقیقات شروع کی ہیں۔

  وزیراعظم نے قوم کو یقین دلایا کہ قیمتوں میں اضافے کے ذمہ داروں کا محاسبہ کرکے انہیں سزا دی جائے گی۔