خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے

پشاور: تحصیل بیٹھانی کے 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

22 جنوری کو بچے سے نمونے لے کر تصدیق کے لئے لیبارٹری بھیجے گئے تھے،لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ سے 9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، 23 جنوری کو بچی سے نمونے لیکر لیبارٹری بھجوائے گئے تھے، 2020 میں خیبر پختونخوا سے پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے،