وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی غیر متزلزل حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا

پاکستان اور سعودی عرب نے دوطرفہ کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا گیا۔انہوں نے خطے میں امن وسلامتی کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی غیر متزلزل حمایت پر سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔اس موقع پر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح خصوصاً اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے اجاگر کرنے کیلئے ملکر کام کرنے پر تبادلہ کیا گیا ۔