ٹوئیٹر پر امیتابھ کے چار کروڑ پرستار

ممبئی: ہندی سنیما کے بگ بی سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ٹوئیٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد چار کروڑ تک پہنچ گئی ہے ۔سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن بہت زیادہ سرگرم ہیں ۔ فیس بک اور انسٹاگرام پر موجود گی کے علاوہ ان کا ایک ذاتی بلاگ بھی ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ان کے چار لاکھ مداح ہوگئے ہیں۔امیتابھ بچن ان دنوں چہرے ، گلابو سیتابو ، آیان مکھرجی کے برہماستر اور جھنڈ جیسی فلموں میں کام کر رہے ہیں۔ وہ فلم چہرے میں عمران ہاشمی کے ساتھ ، گلابو سیتابو میں آیوشمان کھرانہ اور برہماستر میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گے ۔