5e1ca8e207536

پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی کشمیر کے بشمول مختلف اُمور پر بات چیت

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل السعود نے آج اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ دونوں قائدین کے درمیان کشمیر کے بشمول مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے دفتر نے بتایا کہ دونوں قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون و اشتراک میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا۔ محمود قریشی نے کشمیر کاذ کیلئے سعودی عرب کے تعاون کی ستائش کی۔ سعودی عرب او آئی سی کا اہم رکن ہے۔ او آئی سی پلیٹ فارم سے بھی کشمیر مسئلہ کیلئے کام کرنے پر غور کیا گیا۔ علاقائی ترقی اور دیگر اقدامات پر دونوں قائدین نے تفصیلی بات چیت کی۔ قبل ازیں موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی درخواست کے باوجود سعودی عرب نے کشمیر پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔

مزید پڑھیں:  سوات، افضل خان کالج کے طلبہ کا روڈ بندش کیخلاف احتجاجی مطاہرہ