WPK KARTARPUR Read Only  16cc98ffe13 large

کرتار پور تک بغیر پاسپورٹ رسائی زیر غور : پاکستان

ہندوستانی زائرین کو کرتار پور راہداری میں کسی پاسپورٹ کے بغیر داخلہ دینے کی تجویز پر غور کر رہا ہے تاکہ دربار صاحب گردوارہ تک زیادہ سکھ زائرین کو راغب کیا جاسکے ۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پارلیمنٹ میں یہ بات بتائی ۔ گذشتہ سال نومبر میں پاکستان اور ہندوستان نے علیحدہ طور پر اس تاریخی راہداری کو اپنی اپنی سرحدات کے اندر شروع کیا تھا ۔ یہ راہداری سکھ زائرین کو گردوارہ دربار صاحب کرتار پور تک انتہائی مختصر فاصلہ سے رسائی فراہم کرتی ہے ۔ یہاں گرو نانک نے اپنی زندگی کے 18 سال گذارے تھے ۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ فی الحال فی الحال دونوں ملکوں کے مابین جس یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے تھے ان کے مطابق سکھ زائرین کو پاسپورٹ کے بغیر داخلہ نہیں دیا جا رہا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کسی پاسپورٹ کے بغیر داخلہ دینے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے اور اس پر وزارت خارجہ سے مشاورت کی جا رہی ہے ۔ اس کا مقصد زیادہ زائرین کو راغب کرنا ہے 

مزید پڑھیں:  صوبہ کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، اہم شاہراہیں بند