کورونا وائرس کا مشتبہ کیس ایل آ ر ایچ میں داخل

پشاور. ایل آر ایچ میں کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس داخل کیا گیا ہے.

چین سے آئےمشتبہ مریض ذیادالرحمان کو آج شفٹ کیا گیا ہے جسکی عمر 23 سال ہے جبکہ ارمڑ کا رہائشی ہے. مشتبہ مریض کو ایل آر ایچ میں قائم کورونا آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے اور خون کے نمونوں کو این آئی ایچ بھجوا دیا گیا ہے. میڈیکل ڈائریکٹر اور ہسپتال ڈائریکٹرنے سینئیر ڈاکٹرز کی ٹیم کو تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ کورونا کے مشتبہ کیس کی دیکھ بھال کے احکامات جاری کر دئے ہیں.ترجمان۔محمد عاصم