turkey germany politics diplomacy

ترکی خطے کاامن تباہ کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دے گا

ترکی نے کہاہے کہ وہ امریکہ کے مشرق وسطیٰ امن منصوبے کے ذریعے خطے کاامن تباہ کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دے گا۔ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے ایک بیان میں کہاکہ ہم ایسے کسی منصوبے کو تسلیم نہیں کرتے جس میں فلسطینیوں کی اراضی کے الحاق، فلسطین کی تباہی اورامریکی انتظامیہ کے تحت اسرائیلی تسلط کوجائزقراردیاجائے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے غیرمنصفانہ اورغیرقانونی طورپراپنی موجودہ سرحدوں میں توسیع کی ہے جبکہ فلسطینی عشروں سے تباہی اورمشکلات کاسامناکررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر