کابینہ اجلاس کے دوران مہنگائی پرقابوپانے کا منصوبہ متعارف کرائے گی:ڈاکٹر فردوس

حکومت آج (منگل) کابینہ اجلاس کے دوران عوام کی سہولت کے لئے مہنگائی پرقابوپانے کا جامع منصوبہ متعارف کرائے گی۔

یہ بات اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات کامقصدغریب اورتنخواہ دارطبقے کوریلیف اورقیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بناناہے۔