1631042561574481846

اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قراردیدیا

اسلام آباد:اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قراردیدیا،عدالت نے پی ایم ڈی سی کے ملازمین کو بحال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کے ملازمین نے صدارتی آرڈیننس کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا تھا،جسٹس محسن اخترکیانی نے درخواست پر سماعت کی،اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قراردیدیا،عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے پی ایم ڈی سی کے ملازمین کو بحال کردیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن غیرقانونی قراردیدیا۔

مزید پڑھیں:  شبلی فراز کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقررکردیاگیا