211

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کی اہم ملاقات

اسلام آباد: کرونا وائرس کے بعد چین میں پھنسے پاکستانیوں کی دیکھ بھال کا معاملہ،وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کی اہم ملاقات،مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور سیکرٹری خارجہ بھی ملاقات میں موجود تھی،چین میں موجود پاکستانیوں کی صحت و سلامتی کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ، زلفی بخاری کی جانب سے وزیراعظم کو مکمل صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئے چینی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں, یقین ہے کہ چین کرونا وائرس سے جنم لینے والے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ لے گا،اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ چین میں موجود ہم وطنوں کی سلامتی و تحفظ کیلئے فکر مند ہیں, طلباء سمیت ہر پاکستانی شہری کا خصوصی خیال رکھا جائے,وزیراعظم کا وزارت اوورسیز کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب