5AnE2x5IRuc

کبڈی عالمی کپ:آج تین میچز کھیلے جائیں گے

لاہورمیں جاری کبڈی کے عالمی کپ کے دوسرے روز ایران نے انگلینڈ کوستائیس کے مقابلے میں ستاون پوائنٹس سے ہرادیا۔

ایک اورمیچ میں آسٹریلیانے کینیڈا کوسینتیس کے مقابلے میں اڑتالیس پوائنٹس سے شکست دی۔آج (منگل) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔پہلامیچ سہ پہرساڑھے تین بجے آسٹریلیااورآذربائیجان جبکہ دوسرامیچ شام پونے پانچ بجے انگلینڈ اورجرمنی کے درمیان کھیلاجائے گا۔تیسرے میچ میں شام چھ بجے سیرالیون بھارت کے مدمقابل ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن