پی ٹی آئی عمران خان

11 جماعتیں ملکر بھی عمران خان کو نہ ہراسکیں، وزیراعلیٰ محمودخان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات چور ٹولے کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا ہے، 11 جماعتیں مل کر بھی چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہرا نہ سکیں۔
وزیراعلیٰ محمودخان نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں تحریک انصاف کی کامیابی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضمنی انتخابات چور ٹولے کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا ہے، پی ٹی آئی ناقابل تسخیر بن چکی ہے یہ واحد جماعت ہے جو وفاق کی نمائندگی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ڈی ایم کو یکسر مسترد کردیا ہے، 11 جماعتیں مل کر بھی چیرمین تحریک اںصاف عمران خان کو ہرا نہ سکیں۔
وزیراعلیٰ محمودخان نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پورے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں، عمران خان اور تحریک انصاف عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے۔

مزید پڑھیں:  شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی روکنے کی حکم امتناع میں توسیع