مارز مارکیٹنگ کے سی او مختار احمد کو فخر چترال ایوارڈ سے نوازا گیا

پشاور( مشرق نیوز) کلر آف چترال کے زیر اہتمام گزشتہ روز پشاور کے مقامی ہوٹل میں فخرے چترال ایوارڈ سے متعلق رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی تھے کلر آف چترال کے زیر اہتمام ہونے ولی تقریب میں مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو فخرے چترال ایوارڈ سے نوازا گیا تقریب میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر مارز مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹیو مختار احمد المعروف فرزند چترال کو فخرے چترا
ایوارڈ سے نوازا گیا، چیف ایگزیکٹیو مختار احمد کو ایوارڈ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے دیا، تقریب میں صحافت میں ، کھیلوں کے میدان میں اور دیگر شعبہ جات میں بہترین کارکردگی دکھانے والی چترال سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی فخرے چترال ایوارڈ سے نوازا گیا مارز مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹیو مختار احمد نے فخرے چترال ایوارڈ ملنے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملنے والا ایوارڈ صحیح معنوں میں چترال کے عوام کا ایوارڈ ہے۔