ba097e62b2b7439bb4797214eeb97fc8 18

زمبابوے کرکٹ ٹیم جمعہ کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی

زمبابوے کرکٹ کے مطابق ٹیم جمعہ کو دورہ بنگلہ دیش کے لئے روانہ ہوگی جہاں وہ میزبان بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت کریگی۔ ٹیم کے کپتان شان ولیمز اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین کریگ ایرواین ان کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کا آغاز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کے خلاف 18 فروری کو دو روزہ ٹور میچ سے کریگی۔ بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ 22 سے 26 فروری تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد تین ایک روزہ میچوں کی سیریز یکم مارچ سے شروع ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 3 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 6 مارچ کو کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے میچز سلہٹ کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیمون کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 9 مارچ کو جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 11 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹی ٹونٹی میچز ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین کریگ ایرواین ان کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے، زمبابوے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سکندر رضا، ریگس چکباوا ، کیون کاسوزا، ٹمیسن ماروما، پرنس مسواور، کرسٹوفر مپوفو، برائن مدنگینیما، کارل ممبا، ٹینوٹینڈا مٹومبوڈی، آئنسلے نڈلو، وکٹورنیاو¿ ٹریپانو، چارلٹن سوشما شامل ہیں

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات