سینٹ انتخابات، خیبرپختونخوا سے نامزد 12 امیدواروں کے کاغذات مسترد

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات کیلئَے خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے 3 امیدواروں سمیت نامزد کردہ 12 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے۔ سکروٹنی مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی لسٹ جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے نامزد 12 امیدواروں کے کاغذات مسترد جبکہ 30 امیدوار سینیٹ انتخابات کے اہل قرار دیدیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے جنرل نشست پر 9 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ ان میں سابق وزیر اعلی محمود خان بھی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے آصف اقبال، اعظم سواتی، مراد سعید، خرم ذیشان، سجاد حسین، محمد نسیم، مسعود الرحمن اور پیپلز پارٹی کے احمد مصطفی کے کاغذات بھی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر مراد سعید مفرور جبکہ خرم ذیشان نے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ ان کے علاوہ اعظم سواتی کو بھی ٹیکنوکریٹ کیلئے اہل قرار نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، چیف جسٹس کی جانب سے فل کورٹ اجلاس دوبارہ طلب