All About Bananas Nutrition Facts Health Benefits Recipes and More RM 722x406 1

روز ورزش اور ایک کیلا

کیلا اس دنیا کے کونے کونے میں ملنے والا عام پھل ہے، اس پھل کا صرف ذائقہ ہی مزیدار نہیں ہوتا بلکہ اس میں بھرپور غذائیت بھی ہوتی ہے۔عام طور پر ڈاکٹرز بھی بھرپور غذائیت کے لیے لوگوں کو کیلا کھانے کی تجویز کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ دنیا بھر کے باورچی کیلے کا استعمال کرتے ہوئے کئی لذیز پکوان بھی تیار کرلیتے ہیں، چاہے شیک ہو یا پھر کیک، کھیر ہو یا پھر کسٹرڈ، کیلا ان تمام ڈشز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ کیلا صبح ناشتے میں بھی کھانا نہایت مفید ہے۔

مزید پڑھیں:  پھیپھڑوں کے کینسر سے بچانے والی ویکسین پر کام جاری

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ افراد جو روزانہ جم جاتے ہیں اور پابندی سے ورزش کرتے ہیں ان کے لیے کیلا ایک ایسا پھل ہے جو سب سے بہتر انتخاب مانا جاسکتا ہے۔کیلے میں فائبر کی تعداد نہایت زیادہ ہوتی ہے جبکہ کیلوریز اس میں بہت کم مقدار میں پائی جاتی ہیں۔اگر جم جانے کے بعد ورزش سے قبل یا اس کے بعد کیلے کھایا جائے تو یہ جسم میں وہ توانائی پیدا کرے گا، جس کی اس وقت باڈی کو بےحد ضرورت ہوتی ہے۔ورزش سے قبل کیلا کھالینا اس لیے مفید مانا جاتا ہے، تاکہ آپ دورانے ورزش جلدی تھکاوٹ محسوس نہ کریں اور دیر تک ورزش کرسکیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

کیلے میں موجود فائبر وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہیں۔رپورٹس کے مطابق جم جاکر ورزش کرنے والے افراد کو روزانہ 4 ہزار 700 ملی گرام پوٹاشیم کی ضرورت ہوتی ہے اور کیلا اس کے لیے بہترین مانا جاتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت