health benefits omega 3 732x549 thumbnail

مچھلی کے تیل کے کیپسول ؟فائدے مند یا پھر

آپ نے سنا ہوگا کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ایسے صحت مند فیٹس ہیں جو دل کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے اور تمام طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے حصول کا بہترین ذریعہ آئلی فش یعنی مچھلی کے تیل کا استعمال ہے۔مگر کیا مچھلی کے تیل کے کیپسول روزانہ کھانا اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں؟ویسے تو اس بارے میں اب تک ابہام ہے ۔ کچھ فوائد جانتے ہیں جو مچھلی کے تیل کے کیپسول سے پہنچتے ہیں ، جانئے ۔

جسمانی دفاعی نظام کی مضبوطی کے لئے

متعدد ممالک میں پولی ان سچورٹیڈ ایسڈز مختلف غذاؤں جیسے مکھن یا مارجرین میں شامل کیے جاتے ہیں، یہ وہ جز ہے جو مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز میں بھی ہوتا ہے جو کہ جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے جبکہ جسم کو انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

ہڈیوں کے لیے مفید

میری لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اومیگا تھری فیٹی ایسڈز صحت مند ہڈیوں کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں، طبی رپورٹس کے مطابق یہ فیٹی ایسڈز جسم میں کیلشیئم کے جذب ہونے کی مقدار کو بڑھاتے ہیں جبکہ پیشاب کے ذریعے ان کے اخراج کو کم کرتے ہیں، جس سے ہڈیوں کی مضبوطی اور نشوونما کو فروغ ملتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پھیپھڑوں کے کینسر سے بچانے والی ویکسین پر کام جاری

ذہنی امراض کے لئے مفید

مچھلی کے تیل کا اہم جز اومیگا تھری فیٹی ایسڈز صحت مند دماغی افعال کے لیے اہم ہوتے ہیں اور طبی رپورٹس کے مطابق یہ فیٹی ایسڈز ڈپریشن کے شکار افراد پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔



دل کو تحفظ فراہم کرتا ہے

کچھ طبی رپورٹس کے مطابق اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جو مچھلی کے تیل میں پائے جاتے ہیں، امراض قلب کے متعدد خطرات کو کم کرتے ہیں، یہ تیل خون میں موجود فیٹس کی سطح کو کم کرتا ہے جبکہ خون کو جمنے یا لوتھڑے بننے سے روکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ فیٹی تھری ایسڈز سے بھرپور غذا کا استعمال فالج سے بھی تحفظ دے سکتا ہے خاص طور پر یہ کیپسول ان افراد کے لیے فائدہ مند ہیں جنھیں حال ہی میں ہارٹ اٹیک یا فالج کا سامنا ہوا ہو۔

کولیسٹرول کی سطح میں کمی کے لئے

مایو کلینک نے مچھلی اور اومیگا تھری فیٹیس ایسڈز کو کولیسٹرول میں کمی لانے کے لیے بہترین قرار دیا ہے اور یہ جز مچھلی کے تیل کا مرکزی جز ہے، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز خون میں ٹرائی گلیسڈر کی سطح میں کمی لاتا ہے جو جسم کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھاتا ہے۔ ہفتے میں دو یا تین دفعہ ان کا استعمال کولیسٹرول پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

اسٹینما مضبوط بنانے کے لئے

ایک تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل کا استعمال معمول بنانے پر جسم چربی کو جسمانی سرگرمیوں کے درمیان استعمال کرنا شروع کردیتا ہے، جس سے ورزش یا جسمانی سرگرمیوں کے لیے جسمانی اسٹینما بڑھتا ہے۔

بالوں کو صحت مند بنائیں

مچھلی کے تیل میں موجود وٹامن اے اور ڈی کمزور بالوں کے مسئلے سے نجات دلاتا ہے جبکہ کیلشیئم اور فاسفورس جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔

بینائی کے لیےمفید

اس تیل میں موجود فیٹی ایسڈز سیال کے اخراج میں مدد دیتا ہے جس سے آنکھ کے نچلے حصے پر دباؤ کم ہوتا ہے، اس کا استعمال بینائی کے مختلف مسائل سے بچانے میں کسی حد تک مدد دے سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت