جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمہوریہ ترکی کے وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی: جمہوریہ ترکی کے وزیر قومی دفاع جنرل ہولوسی اکار نے آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے منفرد تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہمیشہ ہمارے
ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ دورہ کرنے والے معززین نے خطے میں تنازعات کی روک تھام اور ترکی کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے پاکستان کے تعاون کو سراہا.