پشاور ،ہندوکش کے پہاڑی سلسلہ میں سنو فیسٹول آج سے شروع ہو گا

پشاور:ضلعی انتظامیہ کا کہنا کے کہ ایونٹ کا انعقاد 9ہزار فٹ کی بلندی پر ہورہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر عبدالحق پشاور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ چترال کی تحصیل دروش میں ہورہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر سے 3 سو سے زائد کھلاڑی ایونٹ میں حصہ رہے ہیں اورایونٹ میں 2 کٹیگریز میں کھلاڑی حصہ لینگے سنو فیسٹول 3 روز تک جاری رہے گا ۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لیے ایونٹ اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔