416x416

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گونتریس 16 فروری سے پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان :ذرائعانتونیو گونتریس کا دورہ پاکستان 19 فروری تک جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گذشتہ برس پاکستان کا دورہ کرنا تھالیکن دورہ ناگریز وجوہات کی بنا پر گذشتہ برس تکمیل نہ پا سکا تھا۔اقوام متحدہ کے سیکرتری جنرل دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم عمران خان, وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر راہنماں سے ملاقات کریں گے ۔اتوار کے روز نصف پہر کو انتونیو گونتریس اسلام آباد پہنچیں گے۔انتونیو گونتریس دورہ پاکستان میں اتوار کے روز موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ایک مکالمے میں بھی شریک ہوں گیاس دودران وہ دفتر خارجہ کا دورہ بھی کریں گے,دفتر خارجہ میں انتونیو گونتریس کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہو گی ملاقات کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور وزیر خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے تونیو گونترہس دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برایے افغانستان میں بھی شرکت کرینگے ۔انٹرنیشنل کانفرنس آن افغانستان 17 اور 18 فروری کو جاری رہے گی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت وزیر اعظم عمران خان کی شرکت متوقع ہے ,یو این سیکرٹری جنرل نسٹ میں سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی کا دورہ کریں گے اس دوران یو این امن مشن میں پاکستان کے سفر بارے تصویری نمائش کا بھی افتتاح کریں گے اورمختلف امن مشن میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں سے ملاقات بھی ہوگی

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کےدورےسےپاکستان میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی، شہباز شریف