5b59fb84d5bcf

فوج اس لیے میرے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ میں کرپٹ نہیں ہوں۔ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کہ کون کیا کر رہا ہے اس لیے جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے، میں نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی پیسے بنا رہا ہوں اس لیے فوج میرے ساتھ کھڑی ہے، حکومت اور فوج میں کوئی تناؤ نہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آٹا بحران کی ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام نہیں، آٹا، چینی گندم کی تحقیقاتی رپورٹ اعتراض لگا کر واپس کردی اور دوبارہ تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی کے دور میں بجلی کے مہنگے کنٹریکٹ کیے گئے، آدھی قیمت پر گیس فراہم کی جارہی ہے، بجلی اور گیس کی قیمتیں سب سے بڑا چلینج ہے، فیصلہ کرلیا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے آئی ایم ایف کےساتھ معاملات طے پائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19.5 سے کم کرکے 2.5 ارب ڈالر تک لے آئے ہیں ڈیفالٹ کر جاتے تو ڈالر 225 روپے کا ہوجاتا، سعودی عرب، چین اور یو اے ای نے ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے مدد کی۔

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو تنخواہ ہے اسی پر گزارا کر رہا ہوں، میں اپنا سارا خرچہ خود برداشت کرتا ہوں، دنیا میں سب سے کم وزیراعظم کی تنخواہ میری ہوگی۔