14 اگست تیاریاں

14 اگست تیاریاں، نوشہرہ میں قومی پرچموں کی بہار

ویب ڈیسک: 14 اگست کی مناسبت سے پورے ملک میں جشن آزادی کی تیاریاں کی جا رہی ہِیں، خیبرپختونخوا کےضلع نوشہرہ میں بھی اس حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ضلع بھر میں جگہ جگہ سٹالز لگ چکے ہیں اور ان سٹالوں پر پرچموں کی بہار ہے، اس کے ساتھ ہی قومی نغموں کی گونج بھی ہر سو سنائی دے رہی ہے، ان سٹالوں پر ہر گزرتے دن کیساتھ بچوں کا رش بڑھنے لگا ہے۔ اس موقع پر ایک کاہگ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے اس طرح شاپنگ نہیں کر سکتے مگر دشمن ملک کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں۔ بازار کے ایک دکاندار نے جشن آزادی کے حوالے سے کہا کہ اس بار پہلے کی طرح رش ہے نہ ہی خریداری کی جارہی ہے جس کی اہم ترین وجہ مہنگائی ہے۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، پنجاب کے 14 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل