سابق وزیر داخلہ

15 اکتوبر سے پہلے فیصلے ہو جائینگے، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مایوسی ہو گی ڈیل کامیاب نہیں ہو گی، سابق وزیراعظم کی خواہش پر کوئی تقرری نہیں ہو گی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 15 اکتوبر سے پہلے فیصلے ہو جائینگے، قوم عمران خان کی کال کی منتظر ہے۔
شیخ رشید نے وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 27 کلو میٹر پر حکومت کرنے والے سن لیں اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو ملبہ پولیس یا سکیورٹی فورسز پر نہیں کسی اور پر گرے گا۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس سے بڑا کیا عدم اعتماد ہو گا کہ لوگوں کا گھوں سے نکلنا بھی مشکل ہو جائے، پاکستان تاریخ کے تشویشناک وقت سے گزر رہا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ڈرون کی دھمکی دینے والے خدا کا خوف کریں، پولیس اور ایف سی پاکستان کی ہے، کوئی جانی نقصان ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا؟

مزید پڑھیں:  پاکستان کا سلامتی کونسل کی قرارداد پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ