وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر نگرانی صوبائی حکومت اور پیسکو کے مابین ویلننگ ماڈل پر دستخط

پشاور: پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے خیبرپختونخوا حکومت کی پیہور ویلنگ ماڈل کی منظوری دے دی. صوابی پیہور پن بجلی گھر سے18 میگاواٹ بجلی صنعتوں کو سستے داموں ملےگی، گدون ٹیکسٹائل ملز، پریمیئر چیپ بورڈ انڈسٹریز، اےجی ٹیکسٹائل ملز اور چراٹ سیمنٹ سمیت دیگر صنعتوں کو سستی بجلی ملےگی،
معاہدہ صوبے میں صنعت اور سرمایہ کاری کی فروغ کیلئے انقلابی قدم ہے، حکومتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہداف کے حصول میں کامیابی کی طرف گامزن ہے.