TOP 1 14 600x330 1

ہندوستان اور نیوزی لینڈ الیون میچ ڈرا

ہیملٹن۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ الیون کے درمیان سہ روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہوگیا۔ ہندوستان نے اپنی دوسری باری میں 48 اوورس میں 4 وکٹوں پر 252 رنز بنائے تھے۔ لنچ کے ایک گھنٹے بعد میچ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری باری میں مائنک اگروال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99 گیندوں میں 81 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔ اپنی اننگز میں انہوں نے 10 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ ریشبھ پنت نے اپنی منفرد انداز کھیلتے ہوئے 65 گیندوں میں 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں نے خاطر خواہ مظاہرہ نہیں کیا، لیکن ٹیم انتظامیہ کیلئے یہ راحت کی مدت ہے کہ ٹیم کے بیٹسمین اور بولرس نے پہلے ٹسٹ میچ سے قبل پریکٹس میچ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے اپنی باری میں 235 رنز اسکور کئے تھے جبکہ ٹیم انڈیا نے پہلی باری میں 263 اور دوسری باری میں 4 وکٹس پر 252 رنز بنائے۔ پہلی باری میں چاری نے سنچری اسکور کی تھی۔ جبکہ پجارا نے 93 رنز اسکور کئے تھے۔ محمد سمیع نے نیوزی لینڈ الیون کے 3 کھلاڑیوں کو 10 اوورس میں صرف 17 رنز دے کر آؤٹ کیا تھا جبکہ بمراہ یادو اور سائنی نے فی کس 2 وکٹس حاصل کئے تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹسٹ میچ 21 فروری سے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ونڈے سیریز میں وائٹ واش کے بعد ٹیم انڈیا ٹسٹ میچس میں بہتر مظاہرہ کی توقع کررہی ہے اور کھلاڑیوں سے اچھی توقعات وابستہ کی جارہی ہیں، جنہوں نے پریکٹس میچ میں اچھا مظاہرہ کیا ہے۔سرکردہ تیز گیندباز محمد سمیع (17 رنز پر تین وکٹ )کی قیادت میں ہندوستانی گیند بازوں نے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ الیون کو کل 235پر سمیٹ دیا اور ٹسٹ سیریز سے پہلے میزبان ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹے بجا دی۔ہندوستان کی جانب سے سمیع نے 10 اوور میں 17 رن دے کر تین وکٹ، جسپریت بمرا نے 18 رن، امیش یادو نے 49 رن اور نودیپ سینی نے 58 رن دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ آف اسپنر روی چندرن اشون کو 46 رن پر ایک وکٹ ملا۔ رویندر جڈیجہ کو اگرچہ 25 رن دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا۔اس سے پہلے ہندوستان نے پہلی اننگز میں 263 پرآؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سستے میں سمیٹ دیا اور 28 رنز کی معمولی برتری حاصل کر لی تھی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری کوپر نے 68 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی اننگز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور بمرا نے ول یوتھ (2) کو 11 کے اسکور پر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کراکر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد سمیع نے ٹم سیفرٹ کو پنت کے ہاتھوں کیچ کرایا ۔ سیفرٹ نے 26 گیندوں میں نو رن کی اننگز میں ایک چوکا لگایا۔ اس کے بعد بمرا نے ایک بار پھر اپنی تیز گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فن ایلن کو بولڈ کر دیا اور کیوی ٹیم کی بلے بازی کو جھنجھوڑ دیا۔82 رن پر چار وکٹ گرنے کے بعد کوپر نے ٹام بروس کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش بھی زیادہ دیر نہیں ٹک سکی اور بروس کو نود?پ سینی نے بولڈ کر پویلین بھیج دیا۔ بروس کا وکٹ 133 کے اسکور پر گرا۔ یہ جوڑی ٹوٹنے کے بعد نیوزی لینڈ کی بلے بازی ہندوستانی گیند بازوں کے آگے بے بس رہی اور زیادہ دیر نہیں ٹک سکی۔نیوزی لینڈ کی اننگز میں کپتان ڈیرل مشیل نے 32 رن، بروس نے 31، ایلن نے 20، ایش سوڈھی نے 14 اور وکٹ کیپر بلے باز ڈین کلیور نے 13 رن بنائے جبکہ اسکاٹیگیلجن 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اب دیکھنا یہ ہیکہ ہندوستانی ٹیم اپنی اس رفتار کو برقرار رکھتی ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا