WhatsApp Image 2020 02 18 at 2.25.11 PM

افغان مہاجرین کی واپسی اور بحالی کسی بھی امن معاہدے یا ڈیل کا حصہ ہونا چاہئے- وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغان مہاجرین کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب، سخاوت عام عوام سے ہی آتی ہے پاکستانی اور افغان عوام کی سخاوت کو ہمیں تسلیم کرنا چاہیے-میں پرامید ہوں کہ دونوں اقوام مل کر اپنا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں-

اگر خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے عوام اسطرح جواب نہ دیتے تو اس وقت حکومتی وسائل کافی کم تھے،اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے وسائل ناکافی تھے- ہمیں مقامی پختون تہزیب و رواج کو کریڈٹ دینا ہو گا.
مہاجرین کیمپوں میں رہائشیوں کو آمدورفت, تجارت اور دیگر سرگرمیوں کی مکمل آزادی تھی.

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہمیں مستقبل کے لیے ایک شراکت داری قائم کرنے کی ضرورت ہے.ہماری ایک دوسرے کے ساتھ رہنے, خیال رکھنے کی ایک تاریخ موجود ہے. کانفرنس میں اتفاق کیا گیا کہ افغان مہاجرین کی واپسی اور بحالی کسی بھی امن معاہدے یا ڈیل کا حصہ ہونا چاہئے. افغان مہاجرین کے لیے غیر روایتی ڈونرز, امدادی ایجنسیوں کو انگیج کرنے کیلئے غیر روایتی طریقہ کار کو اختیار کرنا چاہیے.

مزید پڑھیں:  بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی تجاویز سامنے آگئیں