58ecfaa89b3ca

امریکی ماہرین کا دنیا کی خوبصورت ترین مکڑی دریافت کرنے کا دعوی


کیلیفورنیا۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی پروفیسر میڈلائن گیرارڈ نے ایک خوبصورت ترین مکڑی دریافت کی ہے جو مور کی طرح رنگ برنگی اور ڈانس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔امریکی نیشنل جیوگرافک کی جانب سے مکڑی کو ‘مور’ کا نام دیا گیا، مکڑی اپنے پیر اور دم ہلا کر مختلف انداز سے ڈانس کرتی ہے جبکہ اس کے چلنے کی رفتار عام مکڑیوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔ پروفیسر میڈلائن گیرارڈ اور اْن کی ٹیم کا کہنا ہے کہ مکڑی کو سڈنی سے دریافت کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مکڑی ایک عمارت کی تعمیر کے دوران انہیں نظر آئی۔ مکڑی کے بارے میں مزید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ اس کی مادہ کی نسبت نر مکڑی اتنی خوبصورت نہیں ہے۔ مور نسل قرار دی جانے والی مکڑی کا نر زندگی میں ایک بار ہی تولیدی عمل کرتا ہے جس کے بعد مادہ انڈے دیتی ہے جن میں سے 25 فیصد بچے نکلتے ہیں اور اْن میں سے بھی چند ہی بڑے ہوتے ہیں۔