eid in kp announced after consulting pm shaukat yousafzai 1559634496 9860 1

اگلے رمضان کے بعد بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہیں- شوکت یوسفزئی

پشاور: وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اے این پی کے قبائیلی اضلاع سے متعلق جرگہ سے خطاب کیا ، اپنے خطاب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہجو منتخب لوگ آئے ہیں انکی وساطت سے قبائیلی اضلاع میں ترقیاتی کام ہونگے، جہاں دہشتگردی ہوتی ہے اسے ختم کرنا ہوتا ہے- ملاکنڈ ڈویژن میں بھی دہشتگردی تھی مگر اب وہاں امن ہے، ملاکنڈ ڈویژن میں اب امن ہے تو وزیراعلی بھی وہاں سے منتخب ہوئے ہیں-

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا ترقی کی راہ میں رخنے نہیں ڈالنے چاہئیے، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزءی نے مزید کہا کہ سیکورٹی اداروں کو کیا برا بلا کہنے سے امن آئے گا، فوج، پولیس اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے امن کی خاطر قربانیاں دی ہے-

خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ پولیو ابھی بھی پاکستان میں موجود ہیں، پاکستان ہم سب کا ہے،ہمیں صحت مند قوم بنانا ہوگا، پولیو مہم میں بحیثیت قوم حصہ لینا ہوگا، پولیو کی صورت میں بڑا چیلنج موجود ہے- دہشتگردی کے خلاف آج بھی جنگ جاری ہے-

مزید پڑھیں:  الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، مولانا فضل الرحمان

قبائیلی اضلاع میں 84 ارب روپے کے ٹینڈر شروع ہوچکے ہیں، بلدیاتی انتخابات صوبے اور قبائیلی اضلاع میں ایک ساتھ کرانا چاہتے ہیں، اگلے رمضان کے بعد انتخابات کے لئے تیار ہیں-