Imran Khan 1

وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: کھانے پینے کی چیزوں اور دیگر اشیا کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اجلاس .وزیرا عظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی. سمگلنگ کی روک تھام کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ.سمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں فوری اور بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم.

وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو مشترکہ طور پر سمگلنگ کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت.وزارت داخلہ 48 گھنٹوں میں اقدامات اور جامع لائحہ عمل پر رپورٹ پیش کرے.قلیل المدت، میڈ ٹرم اور طویل المدت اقدامات شروع کرنے کی ہدایت.

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

موثر کریک ڈاؤن کی مانیٹرنگ رپورٹ باقاعدگی سے وزیراعظم کو پیش کرنے کی ہدایت. آئی بی ، آئی ایس آئی، ایف آئی اے کومانیٹرنگ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی .مغربی سرحدوں پر بارڈر مارکیٹس کے قیام میں پیشرفت کی رپورٹ بھی پیش.

بلوچستان میں بارڈر مارکیٹس کے قیام پر پیشرفت کی رفتار کو تیز کیا جائے.سمگلنگ سےقیمتوں میں اضافہ اور عام آدمی تکالیف کا شکار ہوتا ہے .سمگلنگ کی وجہ سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے.

مزید پڑھیں:  حقوق نہ ملے توچھیننابھی جانتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

سمگلنگ روک تھام قومی مفاد کا معاملہ ہے،کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی .ایرانی تیل کے حوالے سے جامع پالیسی تشکیل دی جائے، وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں اجلاس میں اہم فیصلے-