1 27

چھتوں پرطلباء کوبٹھانے کے خلاف مہم شروع، 10ڈرائیورجرمانہ

پشاور(رکائمز رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گاڑیوں کی چھت پر طلباء کو بٹھانے پر 10 ڈرا ئیوروں کو جرمانہ کیا ہے ۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ڈی ایس پی رنگ روڈ عمران خان اور انکی ٹیم نے پخہ غلام کے مقام پر ناکہ بندی کی ۔ اس دوران سکول وین اور دیگر مسافر گاڑیوں کی چھتوں پر طلباء کو بٹھانے پر ڈرائیوروںپر جرمانے عائد کئے۔ ڈی ایس پی رنگ روڈ نے طلبہ کو گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے اور اس سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہی بھی دی اور ان کو متنبہ بھی کیا کہ آئندہ چھت پر سوار طلباء کو اس وقت تک پولیس کے پاس روکا جائیگا جب تک ان کے والدین خود آکر پولیس کو اس بات کی یقین دہانی نہ کروادیں کہ ان کے بچے سوزوکیوں اور بسوں کی چھتوں پر سواری نہیں کریں گے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے سٹی ٹریفک پولیس کے حکام کو گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے اور خاص کر طلباء کو بٹھانے کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری بھی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کریں کیونکہ یہ کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سونا مزید مہنگا، 24 قراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار سے متجاوز