پی ایس ایل کے پانچوین ایڈیشن کے میلےکا افتتاحی تقریب کل ہوگی

، 350اسلام آباد ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن رنگا رنگ تقریب کے ساتھ (کل) جمعرات سے کراچی میں شروع ہوگا، افتتاحی تقریب شام 6 بجکر 45 منٹ پر منعقد ہوگی جس میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا، 350 فنکار فن کا جادو جگائیں گے، گلوکار اپنی آواز اور فنکار اپنے فن اور رقص سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے، تقریب میں سیاسی و سماجی سخصیات سمیت چیئرمین پی سی بی احسان مانی، تمام فرنچائز کے مالکان اور تمام ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے، افتتاحی تقریب میں فنکار پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی سے شائقین کے جوش کو دوبالہ کریں گے، معروف گلوکار راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز، سوچ بینڈ، عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون اپنی آواز کا جادو جگائیں گے اس کے علاوہ افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔