1 30

شبقدر، کانگڑہ میں چھت گرنے تین بچے شہید، دو خواتین اور نو بچے زخمی

شبقدر( نمائندہ مشرق) تحصیل شبقدر کے علاقے کانگڑہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنیوالے تین بچے شہید جبکہ دو خواتین مدرسین اور نو بچے زخمی ہو گئے شبقدر کے نواحی علاقہ کانگڑہ کے محلہ میاں گان امین کورونہ میں گل شاد نامی شخص کی بیٹیا ں علاقے کے بچوں کو اپنے ہی گھر میں قرآن پاک کی تعلیم دیتی تھیں گزشتہ روز مکان کی بوسید چھت اس وقت آ گر ی جب محلے کے بچے قرآن پڑھنے میں مصروف تھے واقعہ میں آٹھ سالہ عصمت اللہ ولد سمیع اللہ، چار سالہ بسمہ دختر شکیل اور چار سالہ عائشہ دختر مراد شہید جبکہ درس دینے والی بہنیں راحیلہ ،حسینہ دختران گل شاد ، چارسالہ زکیہ دختر شکیل ،دس سالہ لائبہ دختر بختیار اللہ ،سومیہ دختر سمیع الحق ،صفینہ دختر سمیع الحق ،منصور ولد منظور،ولیجہ دخترمنظور ،مسماة سیانہ دختر ہمایون ،رفعت دختر مصنف ،نبیلہ دختر احمد شدید زخمی ہو گئے واقعہ کے بعد اہل علاقہ فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے بھی امدادی کاروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر شبقدر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ زخمی ہونے والوں میں ایک کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ کی ہدایت پر اے ڈی سی ،اے اے سی اور شبقدرکی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ مدرسہ کا دورہ بھی کیا اس دوران انہوں نے جان بحق ہونے والے خاندان کے گھروں کو جا کر لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر کے مرحومین کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی انہوںنے متعلقہ علاقے کے پٹواری کو فوری طور پر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق جان بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے گا ۔انہوںنے متاثرہ مدرسہ کو فوری طور پر ٹینٹ اوردیگر ضروری اشیاء فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔مقامی ایم این اے ملک انورتاج ایڈووکیٹ نے واقعہ پر گہرے رنج وغم کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کیساتھ دلی تعزیت کااظہار کیا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کی ہدایت کی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبے میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت کی جانب سے ایکشن پلان تیار