بی آر ٹی منصوبے کے نظرثانی شدہ فنڈز میں بھی مکمل ہونا مشکل

پشاور: تفصیلات کے مطابق منصوبہ مکمل کرنے کے لیے 4 ارب روپے سے زائد کےاضافی فنڈز مانگ لیے گئے- پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے 4ارب 28 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کے لیے حکومت کو خط لکھ دیا ،اضافی فنڈز کی منظوری ایک بار پھر ایکنیک سے لی جائے گی-

منصوبے کے ٹیم لیڈر نے پی سی ون بھی تیار کر لیا ، اضافی ڈیڑھ ارب روپے بس سٹیشن نمبر 19 اور 31 کے درمیان بس سٹیشنوں پر خرچ ہوگی ، ٹرانز پشاور کے دفتر، بس ڈپو اور پارک کے لیے بھی اضافی ڈیڑھ ارب روپے مانگے گئے ہیں .

کنسلٹنٹ کی سپرویجن پر بھی ایک ارب 35 کروڑ روپے کی اضافی لاگت آئے گی، بس سٹیشن نمبر 1 سے 8 تک 98 کروڑ روپے اضافی خرچ ہوں گے – دستاویز