داغ ،دھبوں سے پاک صاف ستھری جلد

اگرآپ کے چہرے یا جسم کے کسی اور حصے پر سیاہ دھبے نمودار ہورہے ہیں اور آپ ان کے ہونے کی وجہ اور علاج جاننا چاہتے ہیں تو یہ آرٹیکل ضرور ملاحظہ فرمائیں اور دیکھئے کہ جلد کے ماہرین کالے دھبوں (ہائپر پگمینٹیشن)کی وجوہات ،علاج اور ان سے بچائو کے کیا طریقے بتائے ہیں ؟ہائپر پگمینٹیشن کیا ہے ؟

جلد پر نمودار ہونے والے گہرے دھبے ہائپر پگمینٹیشن کہلاتے ہیں ۔ہماری جلدکے سیلز میں میلانن ہوتا ہے جو جلدکو رنگت بخشتا ہے۔جب جلد کے سیلززیادہ میلانن بنانا شروع کردیتے ہیں تو یہ ہائپر پگمینٹیشن کا باعث بنتے ہیں ۔ہائپر پگمینٹیشن کیوں ہوتا ہے؟

جب جلد کی کوئی بیماری ہوتی ہے یا چوٹ لگ جاتی ہے تو میلانن کی پیداوار میں اضافہ ہوجاتا ہے اور یہ ہائپر پگمینٹیشن کا باعث بنتا ہے۔جلد کی عام بیماریوںجیسے ایکنی،ایگزیما یا صرف کھجانے کی وجہ سے ہی یہ نشان بن جاتے ہیں ۔بعض اوقات اسکن ٹریٹمنٹ میں ہونے والی غلطیوں کی وجہ سے بھی کالے دھبے نمودار ہوجاتے ہیں اس کے علاوہ دھوپ میں رہنے کی وجہ سے بھی جلد پر دھبے اور جھریاں پڑ جاتی ہیں ۔میلازما:

دھوپ میں رہنے کی وجہ سے گالوں اور ناک پر ہائپر پگمینٹیشن کے دھبے نمایاں ہو جاتے ہیں ہائپر پگمینٹیشن کی یہ قسم میلازما کہلاتی ہے ۔میلازما کی دوسری وجوہات میں حمل،ہارمونز کی کمی اور زیادتی،مانع حمل دوائوں کا استعمال یا ہارمون تھیراپی بھی ہو سکتی ہے۔ڈرماٹولوجسٹ کے پاس جانا کیوں ضروری ہے؟

دھبے نمودار ہونے کی صورت میں ماہر جلد کے پاس جاناضروری ہوتا ہے تاکہ وہ ان کی وجہ جان سکے۔اگر آپ کے جسم پر ایسے تل موجود ہیں جو اپنی رنگت،بناوٹ یا حجم میں تبدیل ہو رہے ہیں تو فوری طور پر ڈرما ٹولوجسٹ سے رابطہ کریں۔جب جلد کے مرض جیسے ایکنی وغیرہ کی صحیح تشخیص ہوجاتی ہے تو وہ اس کا صحیح علاج ہوتا ہے اسی طرح جب ہائپر پگمینٹیشن کی بھی اصل وجہ پتہ چل جاتی ہے تو اس کا علاج بھی آسان ہو جاتا ہے۔ہائپر پگمینٹیشن سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟

جلد کو نہ کھجائیں اورجلد کو لاحق مسئلے کی تحقیق اور علاج ڈرما ٹولوجسٹ کوہی کرنے دیں۔ایسی چیزوں سے بچیں جو آپ کی تکلیف کو زیادہ بڑھادیں۔دھوپ سے بچیں اورہر موسم میں 30 یا اس سے زیادہ ایس پی ایف کا سن اسکرین استعمال کریں ۔بڑے ہیٹ ،اسکارف اور سن گلاسس لگائیں اور سائے میں چلیں۔