20 دسمبر تک عام انتخابات

20 دسمبر تک عام انتخابات کی تاریخ نہ ملی تو اسمبلیاں توڑ دینگے، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 20 مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہوگا اور اس ضمن میں اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے، 20 دسمبر تک عام انتخابات کی تاریخ نہ ملی تو اسمبلیاں توڑ دینگے.
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہے کوئی پتہ نہیں، صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب، خیبر پختونخواہ میں 20 مارچ سے پہلےعام انتخابات کا عمل مکمل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کو توڑنے کے لیے تمام اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا امکان