فیصلہ ہے اسپیکر معافی مانگے گا ۔اپوزیشن لیڈر اکرم درانی

پشاور : اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کہ کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج اسپیکر کے خلاف ہے،جب تک اسپیکر معافی نہیں مانگے گا ہمارا احتجاج جاری رہے گا .انہوں نے کہا کہ ا یسا اسپیکر نہیں دیکھا جو اجلاس بلانے کے لیے وزیر اعلی سے اجازت لیتا ہیںاپوزیشن لیڈر نے کہا کہ تین بار ریکوزیشن جمع کرائی اجلاس نہیں بلایا ،قائمہ کمیٹیوں میں بھی نظرانداز کیا جارہا ہے.حکومت اور اس طرح نہیں چل سکتی، حکومت اور اپوزیشن میں اسپیکر پل کا کردار ادا کرتا ہے ،اکرم خان درانی نے کہا کہ سپیکر کی رولنگ پر بھی عمل نہیں ہوتا، گورنر کے فرمان پر اجلاس بلایا گیا اور اس کے ایڈوائزر بل پیش نہیں کرسکتا. اسپیکر ہمارے سامنے بیٹھ کر معافی مانگیں گے