zxLifsgg 400x400 1

حکومت کا غریبوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا منصوبہ

لیہ :وزیر اعظم عمران خان آج پسماندہ ترین ضلع لیہ میں احساس آمدن پروگرام کا اجرا کریں گے. 23 اضلاع کی 375 یونین کونسلز میں 2 لاکھ گھرانوں کو کاروبار کا موقع ملے گا. حکومت بکریاں، گائے، پولٹری، چنگچی رکشہ باڈی، زراعت اور کریانہ اسٹور کا سامان دے گی، ثانیہ نشتر 60 فیصد خواتین، 30 فیصد نوجوانوں کے لئے کاروبار کے اثاثہ جات دئیے جائیں گے ۔ اجلاس کے دوران ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام سے نادار اور مستحق افراد کی زندگی بدل جائے گی.کاروبار کے لئے فی خاندان 50 سے 60 ہزار کے سامان کی تک حد مقرر کی گئی ہے.احساس آمدن پروگرام سے 15 لاکھ افرادکی زندگی پر اثرات مرتب ہوں گے ۔ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے احساس آمدن پروگرام کے لئے 15 ارب روپے مختص کردئیے-احساس آمدن پروگرام پنجاب کے تین اضلاع ڈیرہ غازی خان، جھنگ اور لیہ میں شروع ہوگا. سندھ کے 7 اضلاع بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کشمور، شکار پور، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں پروگرام شروع ہوگا.بلوچستان کے تین اضلاع جھل مگسی، ژوب اور شیرانی میں بھی آمدن پروگرام شروع ہوگا. خیبر پختونخوا کے 10 اضلاع اپر کوہستان، لوئر کوہستان، پالاس کولائی تورغر، بٹگرام میں امد پروگرام شروع ہوگا. شانگلہ، شمالی و جنوبی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل اور ٹانک میں احساس آمدن پروگرام شروع ہوگا.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا