ماں آنند شیلا کے رول میں پرینکا چوپڑہ

ممبئی : پرینکا چوپڑہ جونس امیرون اسٹوڈیوز کی نئی فلم ’’شیلا‘‘ میں ماں آنند شیلا کا کردار ادا کریں گی۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں نیٹ فلکس نے اپنی ایک سلسلہ وار فلم ’’وائلڈ وائلڈ کنٹری‘‘ کے ذریعہ ماں شیلا کو کافی مقبول بنادیا ہے جو 1981 ء تا 1985 ء آچاریہ رجنیش کی شخصی سکریٹری تھی اور اوریگن کے واسکو کاؤنٹی رجنیش پورم آشرم کی نگرانکار کے طور پر فرائض انجام دیئے۔