maxresdefault 1 2

میں پہلا وزیراعلی ہوں جس کو سابقہ فاٹا کی حکومت بھی ملی۔ وزیراعلی محمود خان

صوابی۔ وزیراعلی کا جلسے سے خطاب ہم نے خیبر پختونخوا میں پانچ سال حکومت کی تو عوام نے ہمیں ووٹ دیکر پورے ملک کی حکومت دی۔  ملک پر تیس سال حکومت کرنے والے ہم پر تنقید کرتے ہیں۔ وزیراعظم غریب عوام کے لئے کوئی کام کرتے ہے تو یہ ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔

وزیراعلی کا جلسے سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، عمران خان سے جب بھی ملتا ہوں وہ کہتے ہیں محمود خان صبح اٹھتے وقت عوام کا سوچا کرو۔ قبائلی اضلاع میں ہم نے ترقیاتی کام کئے اور کررہے ہیں۔ ہم نے خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کیا وہاں پر امن قائم ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی چینی سفارتخانے آمد،شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت

 سی پیک سے اس صوبے کے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔  سی پیک میں پہلے ہمیں  ایک دو پراجیکٹ دیئے گئے لیکن اب ہم نے اس صوبے کے عوام کے لئے بہت سے پراجیکٹ شامل کئے ہیں۔ ہم صوبے میں اپنی بجلی بنا رہے ہیں اور یہ بجلی کارخانوں کو بھی دینگے۔ 7 روپے فی یونٹ بجلی ہم صوبے کے انڈسٹریز کو دینگے۔  یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں، سرکاری سکولوں کو پرائیوٹ کے برابر لائیں گے۔ کرپشن اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں،

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر حلف، گورنر کا اجلاس طلب کرنا غیرآئینی ہے، ایڈووکیٹ جنرل

کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی وزیراعلی کا جلسے سے خطاب.