آسٹریلیا کے خلاف افریقہ کو 107 رنز کی شکست

جوہانسبرگ: پہلے ٹی ٹونٹی میچ میںآسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 107رنز سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔ اس میں ناکامی پرآسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ میں چھ وکٹوں پر196رنز بنائے اسٹیون اسمتھ45 رنزبناکر ٹاپ اسکورررہے۔ جواب میں جنوبی افریقی ٹیم پندرہویں اوورمیں محض89 رنز پر ڈھیر ہوگئی اورصرف فاف ڈو پلیسی 24،کگیسو ربادا22 اور پائیٹ فان بلیون 16رنز کے ساتھ دوہرے ہندسے میں داخل ہو سکے۔ایشٹن اگر نے پانچ وکٹوںکاکارنامہ انجام دیا اورمیچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔