بجلی چوری اور لائن لاسز حکومتی نااہلی ہے، سراج الحق

سینیٹر سراج الحق نے / ٹویٹ کيا هےجس میں انہوں نے لکھا ہے کہ

بجلی چوری اور لائن لاسز حکومتی نااہلی ہے

اس کا بوجھ عوام پر کیوں ڈالا جارہا ہے تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق کرکے، اور بجلی چوری و لائن لاسز پر قابو پاکر مہنگائی میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

بجلی، گیس، پٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم از کم ایک سال کے لیے منجمد کی جائیں،

وزیراعظم اپنے پیاروں کی سرپرستی چھوڑ دیں تو
مہنگائی میں خود بخود کمی آنا شروع ہوجائے گی

‏جماعت اسلامی آج سوات میں عوامی مارچ سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔

غربت میں پسے عوام کے لیے چوکوں، چوراہوں اور ایوانوں میں آواز بلند کریں گے