سعودی عرب نے میزائل حملہ ناکام بنا دیا

ریاض : سعودی عرب نے یمن سے داغے گئے متعدد میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی قیادت میں عرب عسکری اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میزائلوں کے ذریعے متعدد سعودی شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم انہیں فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔
گزشتہ روز حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب کے متعدد شہروں کو ڈرونز، کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ حوثی باغیوں نے یہ بھی کہا کہ داغے گئے میزائلوں نے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا۔
دوسری جانب سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔