pakistan to remain on fatf grey list 1582029516 5119

ایران کو بلیک لسٹ کر نے ایف اے ٹی ایف کا اعلان

پیرس : فینانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )نے ایران کو بلیک لسٹ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے ایران کو انسداد عالمی دہشت گردی کی مالی معاونت کے طے شدہ اصولوں پر عمل آوری میں ناکامی پر بلیک لسٹ کردیا۔ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ لین دین کی مزید جانچ پڑتال ہوگی، ایران میں فینانسنگ تنظیموں کا آڈٹ ہوگا، ایران کے ساتھ کام کرنے والے بینکوں اور کاروباری اداروں پر دباو ڈالا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی پر زور دیتا آیا ہے، امریکہ کا دعوی ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری امور، میزائل پروگرام اور مشرق وسطی میں ایرانی سرگرمیوں پر بات چیت ہونی چاہئے۔ ایف اے ٹی ایف کی پابندی ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب ایران میں پارلیمانی انتخابات کا عمل ابھی مکمل ہوا ہے جس کے نتائج کا اعلان کل متوقع ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ہندوستان کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوششیں پھر ناکام ہوگئیں، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2020 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنارہا ہے، پاکستان سے متعلق اب فیصلہ جون میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، خواجہ آصف