امریکا اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشقیں شروع

سعودی عرب اور امریکا کی نیول فورسز کے اشتراک سے خلیج عرب میں مشترکہ مشقیں’میرین ڈیفنڈر’ کا کل اتوار کے روز سے آغاز ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کی شاہی بحری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبد اللہ الغفیلی اور امریکی سینٹرل کمانڈ میں پانچویں میرین فلیٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جیمز ملوئی نے مشرقی فلٹ میں کنگ عبد العزیز بحری اڈے پر مشترکہ سمندری مشقوں “میرین ڈیفنڈر” کا افتتاح کیا۔ اس مشق کے دوران سعودی رائل بحریہ کے کمانڈر اسٹاف لیفٹیننٹ کرنل فہد الغفیلی امریکی پٹرولنگ کشتی پر(ایم کے وی آئی) کے ساتھ پانچویں فلیٹ کمانڈر جیمز ملوی کے ساتھ تشریف لائے۔انہیں مشقوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔