’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا۔

فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ـشائقین فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار کر رہے تھے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں فواد خان، حمزہ عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک اور گوہر رشید جیسے بڑے نام شامل ہیں ۔
ان کے علاوہ فارس شفیع ، شفقت چیمہ اور نیر اعجاز نے بھی فلم میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔
جبکہ فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری ہیں ۔

یہ فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی عدالتی حکم پر ریلیز کیلئے روک دی گئی تھی۔
کیونکہ اس سے قبل 1979میں بننے والی فلم ’’مولا جٹ‘‘ کے پرڈیوسر نے
فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کے خلاف قانونی مقدمہ دائر کر دیا تھا۔