احسن اقبال اور شاھد خاقان عباسی کی ضمانت منظور

اسلام آباد : ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کا نیب پراسیکیوٹرز کے دلائل پہ اظہار عدم اطمینان، آپ نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف پورا کیس ہی غلط بنیادوں پر بنایا ، آپ کو اس معاملے پر احتیاط برتنی چاہیے تھی-

تفتیش مکمل ہوگئی تو احسن اقبال اور شاہد خاقان کو جیل میں مزیدکیوں رکھا جائے؟ عدالت کا استفسار

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس اور شاہد خاقان کے خلاف ایل این جی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی. بعد ازاں عدالت نے احسن اقبال کی ایک کروڑ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض اور شاہد خاقان عباسی کو بھی ایک کروڑ روپے  ضمانتی مچلکوں کے عوض  ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی