وزیر اعلیٰ محمود خان نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا،

پشاور: رواں سال موسم بہار کی شجر کاری مہم نئے جذبے کے ساتھ شروع کی جارہی ہے، موسمیاتی تغیرات کے باعث شجر کاری کی اہمیت ناگزیر ہے، ہماری گزشتہ دور حکومت میں ایک ارب پودوں کی شجر کاری کے خاطر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں، موجودہ دور حکومت میں مزید شجر کاری کر کے اپنے آنے والے نسلوں کو ایک محفوظ اور صاف ماحول فراہم کریں گے، شجر کاری سے صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا.