کیا آ پ ورزش کے مثبت نتائج جانتے ہیں؟

ورزش کے بے شمار فائد ہ ہیں جو ہمارے جسم میں کئی مثبت قسم کی تبدیلیاں لاتی ہیں۔ جانئے چند ایسے فائدے جو ورزش کی وجہ سے حاصل ہوتے ہیں۔

ورزش سے توانائی حاصل کریں:

آپ بہت جلدی تھکن محسوس کرتے ہیں ؟ روزانہ کی سرگرمی جیسا کہ گھر کا کام کاج، شاپنگ کرنا، گھر کا روزانہ کا سودا سلف لانا اور یہاں تک کہ آپ جسمانی برداشت کرنے پر توجہ مرکوز کریں، لیکن اگر آپ روزانہ سرگرمی میں حصہ لیتے ہیں تو آپ کی توانائی میں بھی دن بہ د ن اضافہ ہوتا جائیگا۔ ورزش اور جسمانی سرگرمی کے فروغ میں زیادہ توانائی حاصل کرنے سے آپ کے قلبی نظام کو کافی فائدے پہنچے گا۔

ورزش کشیدگی کو دور بھگا دیتی ہے:

ہوسکتا ہے کہ آپ ورزش کرتے وقت کشید گی بھی محسوس کرتے ہوں۔ مگر ایک بار آپ آگے بڑھتے ہیں تو آپ خود محسوس کرینگے کہ کشیدگی سے اپنا آپ چھٹکارا حاصل ہورہا ہے۔ ورزش آپ کو مثبت سوچ کی طرف لے جاتی ہے آپ کو جو چڑچڑا پن محسوس ہوتا تھا اب نہیں ہوتا بلکہ آپ اپنی ساری توجہ خوشی اور شادمانی کی طرف محسوس کرتے ہیں۔ آپ کا موڈ اچھا ہوتا ہے آپ ورزش سے بہتر اثرات پاتے ہیں اور دوستوں، رشتے داروں اور اپنے ورکرز میں اچھا محسوس کرتے ہیں جس سے آپ کے دوستانہ ماحول میں اضافہ ہوگا۔